112 : 1
قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ
آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.
112 : 2
ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.[1]
112 : 3
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.[1]
112 : 4
وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.[1]